اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) سے ملنے والی
شرمناک شکست کو کانگریس نے ووٹ بینک کی سیاست کے ہاتھوں ترقی کو ملنے والی
شکست قرار دیا ہے۔اترپردیش اسمبلی کے انتخابات کے آنے والے رجحان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
کانگریس کے لیڈر راجیو شکلا نے آج کہا کہ پارٹی عوام کی رائے کا احترام
کرتےہوئے شکست
تسلیم کرتی ہے لیکن اس میں دیکھنے والی بات یہ ہے کہ پارٹی
وہاں ترقی کی اہمیت کو لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کا نتیجہ
یہ ہوا کہ وہاں ووٹ بینک کی سیاست حاوی ہوگئی، جس کا بی جے پی کو فائدہ
ہوا۔ریاست نے آنے والے انتخابی نتائج کے رجحان اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ
بی جے پی ریاست میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔